کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ، نوجوان متاثر
کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ، نوجوان متاثر
اوٹاوا:کینیڈا میں برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس سامنے آیا ہے، جسے ایک نایاب واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک نوجوان میں برڈ فلو وائرس H5 کی موجودگی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
یہ کیس برٹش کولمبیا کے ایک نوجوان کا ہے جسے غالباً کسی پرندے یا جانور سے ایویئن فلو منتقل ہوا۔ حکام اس مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کا سراغ لگا رہے ہیں تاکہ وائرس کے اصل ماخذ کا پتہ لگایا جا سکے۔
برٹش کولمبیا کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بونی ہنری نے اسے ایک نایاب واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کے محرکات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔
کینیڈا کے وزیر صحت مارک ہالینڈ نے عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ ان کے لیے اس وائرس سے خطرے کی سطح کم ہے۔
Load/Hide Comments