ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف، کرمنل کیس سزا کا اعلان صدارتی الیکشن کےبعد تک موخر

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل بڑا ریلیف مل گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کردیا۔ کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا۔ رواں سال مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں