مصری آرمی چیف کا غزہ کی سرحد کا اچانک دورہ، سکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا
قاہرہ: مصر کے آرمی چیف آف سٹاف احمد فتحی خلیفہ نے سرحد کا اچانک دورہ کیا۔سرکاری ٹیلی ویژن نے فوج کے ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی کہ مصر کے آرمی چیف آف سٹاف احمد فتحی خلیفہ نے سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کی غرض سے غزہ کی پٹی کے ساتھ ملک کی سرحد کا اچانک دورہ کیا۔فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ مصر کے آرمی چیف آف سٹاف احمد فتحی خلیفہ نے سرحد کے دورہ کے دوران جوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں۔
Load/Hide Comments