حماس کی قید میں ہلاک 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں پُراسرار حالت میں ایک سرنگ سے ملی تھیں جنھیں حماس نے قتل کیا جب کہ حماس کا کہنا تھا کہ یرغمالی اپنی فوج کی بمباری میں مارے گئے تھے۔اسرائیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ کیا گیا جس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کو پوسٹ مارٹم سے 48 سے 72 گھنٹے قبل یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کسی وقت قتل کیا گیا ہوگا اور انھیں نہایت قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس نے ان اسرائیلی یرغمالیوں کو اُس وقت قتل کیا جب ہماری فوجیں انھیں رہا کرانے نہایت قریب پہنچ چکی تھیں اور ہم نے ایک یرغمالی کو رہا بھی کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں