پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹاس کیلئے سکہ دینے والے بچے کا نوٹ منظر عام پر آگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس کیلئے سکہ دینے والے بچے کا نوٹ منظر عام پر آگیا۔کیوی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کین ولیمسن کے ہمراہ بچے اور اسکی جانب سے لکھے گئے نوٹ کی تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔بورڈ کی جانب سے ہیملٹن میں ہونے والے دوسرے میں ول میں ایک خاص مہمان تھا، جسے نہ صرف ٹاس کیلئے سکہ دینا تھا بلکہ ایک چھوٹے بلے پر کھلاڑیوں سے آٹوگراف بھی دیا گیا تھا۔نوجوان ول نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس نے تجربے سے لطف اندوز ہوا، اپنے بلے پر زیادہ تر کھلاڑیوں کے دستخط اکٹھے کیے، کیوی کرکٹ بورڈ کا مجھے کوائن ٹاس کڈ کے طور پر منتخب کرنے کیلئے آپ کا شکریہ، میں ابتداء میں گھبرایا ہوا تھا لیکن بعد میں مجھے بہت اچھا لگا، ایک دن نیوزی لینڈ کیلئے کھیلنا چاہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں