سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موبائل فون چوری
سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون انکے گھر سے چوری ہوا، جس کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کروادی گئی ہے۔سارو گنگولی کے فون کی مالیت تقریباً 1.6 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں جبکہ فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ حساس معلومات تک رسائی کو مشکل بنایا جائے تاکہ اہم شخصیات متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس کچھ اہم عہدوں پر بیٹھے افراد کے نمبرز موجود ہیں، جس کی وجہ سے فون کے غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ کرکٹر کا موقف ہے کہ فون چوری کے واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
Load/Hide Comments