پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں نے یورپ میں سیاسی پناہ نہیں لی :قریبی ذرائع کا دعویٰ

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد کے 3 کھلاڑیوں اور آفیشل کی یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے پر کھلاڑیوں نے ردعمل دیدیا۔کھلاڑیوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ تو سیاسی پناہ مانگی اور نہ ہی درخواست دی، وہ نیشنز کپ میں شرکت کے بعد 5 میچ کھیلنے کیلئے یورپ گئے اور بعد میں کلب نے انھیں مزید معاہدوں کی پیشکش کی اور انھیں عارضی رہائشی کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑی یورپ میں کسی اور ملازمت میں مصروف نہیں ہیں بلکہ صرف ہاکی کھیل رہے ہیں، اگر کھلاڑی بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تو وہ پہلے بھی ایسا کرسکتے تھے۔قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ 3 کھلاڑیوں مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم، فارورڈ عبدالرحمن جونیئر اور ٹیم کے فزیو ڈاکٹر وقاص نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے فیڈریشن کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ میچز یا لیگ کھیلنے کے لیے یورپ جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پر تین پلئیرز اور ایک افیشل پر تاحیات پابندی عائد کی جا رہی ہے اور وزارت خارجہ کے ذریعے ان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں