ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے گانے ‘مومبتیے’ کے ساتھ پردھوم مچادی
لاہور: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ پنجابی گانوں کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کی اور سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’مومبتیے‘ پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ہانیہ عامر کی تازہ ترین انسٹاگرام ریل میں انہیں میک اپ روم میں شوٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو میں نہ صرف ان کی میک اپ مہارت کا مظاہرہ ہوتا ہے بلکہ انہیں دلجیت کے مدھر گانے پر لپ سنک کرتے اور اس کی دھن پر جھومتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ہانیہ عامر کی پنجابی موسیقی سے محبت کوئی راز نہیں اور یہ حالیہ ریل ان کے اس شوق کا ایک اور اظہار ہے۔ اس سے قبل وہ دبئی کے دورے کے دوران مشہور ریپر بادشاہ کے ساتھ ایک یادگار اور بے ساختہ پرفارمنس کے باعث بھی سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔دلجیت دوسانجھ کا گانا “مومبتیے” اپنے دلکش دھن اور پراثر بولوں کی وجہ سے ریلیز کے بعد سے ہی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ گانا معروف نغمہ نگار جانی نے لکھا ہے، اور اس کے میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری اروِند کھیڑا نے کی ہے۔