پلاسٹک سرجری کے طعنے، عائشہ ٹاکیہ کی انسٹاگرام پر دوبارہ واپسی
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے ٹرولنگ کے بعد اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ انسٹاگرام پر واپسی کرلی ہے۔حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کا چہرہ پہچاننا مشکل ہورہا تھا کیونکہ وہ ماضی کی تصاویر سے کافی مختلف نظر آرہی تھیں۔عائشہ ٹاکیہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی، صارفین نے اداکارہ پر متعدد پلاسٹک سرجریز کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔صارفین کا کہنا تھا کہ عائشہ ٹاکیہ نے پلاسٹک سرجریز کروا کے اپنے خوبصورت چہرے کو بدصورت بنا دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر عائشہ ٹاکیہ نے عارضی طور پر اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بند کردیا تھا، انسٹاگرام پر اداکارہ کا نام سرچ کرنے پر آرہا تھا کہ “معذرت، یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے”۔ٹرولنگ کا سامنا کرنے کے بعد، اب عائشہ ٹاکیہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر واپسی کی ہے، اُنہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کھول دیا ہے۔عائشہ ٹاکیہ نے اپنی نئی ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے خود کو بہت ذہین اور بہت ہوشیار قرار دیا۔