امریکا: ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
امریکا کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے نعرے لگائے گئے۔ادھر امریکی شہر شکاگو میں بھی اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں پولیس نے 55 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار تک جا پہنچی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
Load/Hide Comments