جنسی زیادتی کے مجرم کی سزا معاف کرنے والی ہنگری کی صدرعوامی احتجاج پر مستعفی

بڈاپسٹ: ہنگری کی پہلی خاتون صدر کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس کے سزا یافتہ مجرم کی معافی درخواست قبول کرنے پر ہونے والے عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری میں واقع ایک چلڈرن ہوم کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو بچوں کے ساتھ اپنے باسز کی جنسی زیادتی کے کیسز کو چھپانے اور اس مکروہ فعل کو تحفظ فراہم کرنے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔تاہم گزشتہ برس اپریل میں جب پوپ فرانسس نے ہنگری کا دورہ کیا تھا تو اس دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ سزا معافی کے اس متنازع فیصلے پر پوپ فرانسیس اثر انداز ہوئے تھے یا نہیں تاہم اس فیصلے کی بازگشت کے بعد سے ہی اپوزیشن نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔جب مجرم کی رہائی کا اعلان ہوا تو اس احتجاج میں تیزی آگئی اور صدر پر مستعفی ہونے کا عوامی دباؤ بڑھتا گیا یہاں تک کہ صدارتی دفتر اور گھر کے سامنے بڑے بڑے مظاہرے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں