الکا یاگنک کا اے آر رحمان کو کمتر سمجھنے کا انکشاف

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے ماضی میں گلوکار اے آر رحمان کے ساتھ کام سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر اور گلوکار اے آر رحمان کا شمار اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کیریئر کی بُلندیوں پر پہنچنے سے قبل کئی مشکلات کا سامنا کیا۔اے آر رحمان کے کیریئر کی شروعات میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب بالی ووڈ کے نامور گلوکاروں نے اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اسی حوالے سے گلوکارہ الکا یاگنک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی میں تھی اور مجھے چنئی سے فون آیا کہ اے آر رحمان نامی نیا موسیقار کسی فلم کے لیے میوزک کمپوز کررہا ہے تو وہ اس پراجیکٹ میں کمار سانو اور میرے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔گلوکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس دوران، مجھے ممبئی میں کئی پُرانے موسیقاروں کے ساتھ بھی کام کرنا تھا جس کے لیے تاریخیں بھی بُک تھیں، میں اے آر رحمان کی وجہ سے پُرانے موسیقاروں کو منع نہیں کرسکتی تھی لہٰذا میں نے اے آر رحمان کو صاف انکار کردیا تھا۔الکا یاگنک نے کہا کہ اُس کے بعد، اے آر رحمان نے گلوکار کمار سانو سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے یہ بھی کہہ کر انکار کردیا تھا کہ پتا نہیں یہ نیا موسیقار کون ہے، ہم اس کے ساتھ کام کیوں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں