اسرائیل کا جنوبی لبنان پرفضائی حملہ، خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
بیروت: اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے نباتیہ کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی علاقے میں وادی الکفر نامی قبصے میں اینٹوں کے بھٹے پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔ حملے میں شام سے تعلق رکھنے والا اینٹوں کے بھٹے کا مالک جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments