امیتابھ بچن کو کبھی ‘تم’ کہہ کر نہیں پکارا، جیا بچن
نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ و سیاست دان جیا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے لیجنڈری اداکار اور اپنے شوہر امیتابھ بچن کو کبھی ‘تم’ کہہ کر نہیں پکارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ حال ہی میں اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں جیا بچن نے میاں بیوی کے رشتے میں احترام کے حوالے سے بات کی۔جیا بچن نے کہا کہ ایک چیز جو مجھے سخت ناپسند ہے وہ یہ ہے کہ جب لوگ کسی کو بھی ‘تم’ یا ‘تو’ کہہ کر پکارتے ہیں اور سب سے زیادہ غصہ اُس وقت آتا ہے جب کوئی خاتون اپنے شوہر کو ‘تم’ کہہ کر پکارتی ہے۔سینیئر بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے شوہر (امیتابھ بچن) کو تم نہیں کہا، ہمیشہ آپ کہہ کر پکارتی ہوں، میرے نزدیک ہر رشتے میں عزت و احترام ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ جب عزت دیں گے تو بدلے میں بھی عزت ملے گی۔