ترپتی ڈمری بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی
ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکارہ ترپتی ڈمری بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی۔ پروین بابی اپنی دلکش شخصیت کے ساتھ بھارتی سنیما کی ایک لیجنڈری شخصیت تھیں اور فلم ان کی زندگی اور کیریئر سے متعلق نئی معلومات کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔پروین بابی نے 1970 اور 80 کی دہائی میں کئی نامور فلمیں کیں جن میں دیوار، شان، امر اکبر انتھونی اور کھٹا میٹھا جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔بائیوگرافیکل فلم سے متعلق تفصیلات کو ابھی سامنے نہیں لایا گیا ہے اور اس سے قبل اروشی روٹیلا کے متعلق بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ پروین بابی کا کردار کریں گی۔یاد رہے کہ بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی اس سے قبل دو سیمی آٹو بائیوگرافیکل فلمیں بن چکی ہیں جن میں ’ارتھ‘ اور ’وہ لمحے‘ شامل ہیں۔
Load/Hide Comments