میری اہلیہ پر تنقید کیوں کی؟ جڈیجا والد پر برس پڑے

چنئی: رویندرا جڈیجا اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اپنے والد پر برس پڑے۔بھارتی آل راؤنڈر کے والد انیرد سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری بہو ریوابا کی وجہ سے بیٹے کا رویہ بہت تبدیل ہوچکا، میں اب الگ رہتا ہوں، ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے ہماری ملاقات نہیں ہوتی، اب بول چال بھی بند ہوچکی، میں نہیں جانتا کہ بہو نے بیٹے پر کیا جادو کیا ہے، کاش میں اس کی شادی ہی نہ کرتا، ہماری فیملی میں 50افراد غلط نہیں ہوسکتے۔سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے رویندرا جڈیجا نے کہا کہ میرے والد نے انٹرویو میں بے بنیاد باتیں کی ہیں، انھوں نے میری اہلیہ کا تاثر بگاڑا، بہتر ہے کہ اس سے باز رہیں، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں