ثانیہ مرزا کی ٹینس اسٹار روہن کے ہمراہ تصاویر وائرل

بھارت کی سابق ویمن ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مینز ٹینس اسٹارز روہن بوپنا کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ شام بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا کی پارٹی میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ جہاں بھارت کی سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے بھی اسٹائلش انداز میں پارٹی میں شرکت کی۔شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار کسی پارٹی تقریب میں نظر آئیں، تصاویر میں ٹینس کھلاڑی سرخ لباس میں ناقابل یقین حد تک خوبصورت لگ رہی ہیں۔فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اس پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں