ٹرمپ کا کملا ہیرس کے خلاف نسل پرستی پر مبنی بیان، وائٹ ہاؤس کی مذمت

شکاگو: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک انٹرویو میں کملا ہیرس کی شناخت پر نسلی تعصب پر مبنی بیان دے ڈالا، جس پر وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دے دیا۔ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام صحافیوں کے شکاگو میں ہونے والے سب سے بڑے سالانہ اجتماع میں ایک متنازع انٹرویو کے دوران سوال اٹھایا کہ کیا ان کی ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس ‘سیاہ فام’ ہیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹ (این اے بی جے) کے کنونشن میں کملا ہیرس کے خلاف نسلی تعصب کے جملے کسے، انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس اپنی سیاہ فام شناخت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس اچانک سیاہ فام کیسے ہو گئیں؟ وہ سیاہ فام ہیں یا پھر بھارتی؟ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے والد کا تعلق جمیکا سے ہے جبکہ ان کی والدہ بھارتی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیئر نے ٹرمپ کے بیان کو ‘قابل نفرت’ اور ‘توہین آمیز’ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں