یوکرین کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کریں تو مسئلہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے:روس

کراچی: روسی قونصل جنرل اینڈرے وکٹروویچ کا کہنا ہے کہ روس اگر یوکرین کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرے تو مسئلہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے۔اینڈرے وکٹروویچ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ میں مغربی دنیا کا کردار بہت منفی ہے، مغربی دنیا یوکرینی معاشرے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔روسی قونصل جنرل نے کہا کہ یوکرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال نہیں کرنا چاہتے، یوکرین میں صرف فوجی تنصیبات ہمارا نشانہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں کی وجہ سے اسرائیل کے روس سے اچھے تعلقات نہیں رہے، اسرائیل اب بڑھ چڑھ کر یوکرین کی جنگی مدد کر رہا ہے، اسرائیل شرپسندوں کو ہتھیار دے رہا ہے۔تقریب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیل ملز اب ٹھیک نہیں ہو سکتی نئی فیکٹری بنانا پڑے گی، پاکستان نے اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے کبھی رابطہ نہیں کیا۔اینڈرے وکٹروویچ سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان میں الیکشن شفاف ہوئے، آپ نے اپنی حکومت کو کیا رپورٹ بھیجی؟ قونصل جنرل نے جواب میں کہا کہ روس ہر ملک میں جو بھی حکومت قائم ہو اس سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کی حقیقت ہیں، ہم ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں