دبئی ایئرپورٹ پر مجھے گرفتار نہیں کیاگیا،خبر غلط ہے:راحت فتح علی خان
دبئی ایئرپورٹ گرفتاری کے معاملے پر پرمعروف گلوکار راحت فتح علی خان کا وڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے۔ اپنے بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گانوں کی ریکارڈنگ کے لئے دبئی آئے اور ان کے گانے ریکارڈ ہو رہے ہیں اور سب معاملات ٹھیک ٹھاک ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ گھٹیا افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے جو دشمن سوچ رہے ہیں، وہ بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔گلوکار نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں اور ان کے پرستار ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔قبل ازیں ایک اور بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسا واقعہ ہوا دبئی ائیرپورٹ پر ہوا ہے۔
Load/Hide Comments