اسرائیلی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب عمارت ہونے والے ڈرون حملے کے بعد اٹھنے والے شعلوں کو دور سے دیکھا گیا۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ حزب اللہ کے سینئر کمانڈر پر ہونے والے حملے کا بدلہ ہے، اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کی ہلاکت ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی حکام نے اس بات کی بھی تفتیش شروع کر دی ہے کہ ڈرون حملے سے قبل خطرے کی نشاندہی کرنے والے سائرن کیوں نہیں بجے۔ادھر میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکبوتر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔خیال رہے لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں