ریاض سیزن کپ فائنل؛ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر انڈر ٹیکر کی خصوصی انٹری

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی النصر اور الہلال کے درمیان ریاض سیزن کپ فائنل میچ کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر انڈر ٹیکر کی خصوصی انٹری نے مداحوں کو حیران کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر انڈر ٹیکر ٹرافی کو اپنے مخصوص ٹریڈ مارک انداز میں لیکر آتے ہیں اور نقاب کشائی کرتے ہیں۔انڈر ٹیکر جب ٹرافی کے ہمراہ اسٹیج پر آرہے تھے تو النصر کے کپتان رونالڈو ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق کرتے نظر آرہے تھے۔انجری کے بعد فٹبال کے میدان پر قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو حریف الہلال کے ہاتھوں 0-2 کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔سال 2023 رونالڈو کیلئے خوش آئند رہا تھا انہوں نے گزشتہ برس سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اپنے کلب النصر کیلے 54 گولز اسکور کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں