اسرائیل کی فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد پر اقوام متحدہ کی کڑی تنقید
جنیوا: اسرائیلی پارلیمنٹ کی فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف منظور ہونے والی قرارد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ردعمل سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی فلسطینی ریاست کے خلاف منظور کردہ قرار داد سے شدید مایوسی ہوئی۔یو این کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے کہا اس طرح ووٹ کے ذریعے دوریاستی حل کو رد نہیں کیا جا سکتا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل کے بقول فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی ایسا پائیدار راستہ ہے جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرار داد کے حق میں 120 ارکان نے ووٹ دیے جب کہ 68 نے مخالفت کی تھی۔اقوام متحدہ، امریکا اور عرب ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہیں۔