سائبر سیکیورٹی فرم کے سسٹم میں خرابی سے دنیا بھر میں پروازوں اور بینکنگ کا نظام متاثر

نیویارک: گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے بینکنگ سروسز، پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے جب کہ نشریاتی اداروں کو بھی پریشان کا سامنا ہے۔اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی ایک معروف سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک میں خرابی کے سبب مائیکرو سافٹ ونڈوز میں خرابی آگئی ہے، انٹرنیٹ اور ونڈوز میں خرابی کے سبب متعدد ممالک میں ایئرلائنز کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے، مانچسٹر، ٹوکیو، ایڈنبرا، سڈنی کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کے نظام میں خلل واقع ہوا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق مائیکرو سافٹ ونڈوز میں تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی اور جنوبی افریقا میں بینک سروسز متاثر ہوئی ہیں، امریکی اور بھارتی ایئرلائنز سمیت ایشیا کی کئی ایئرلائنز کے سسٹم میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے پروازوں کا نظام، بینکنگ سروسز اور اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہیں۔اس حوالے سے خرابی کا مائیکرو سافٹ نے اعتراف کیا ہے اور ان کی جانب سے خرابی کو دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔رائٹرز کے مطابق خرابی صرف ان کمپیوٹر سسٹم میں آئی ہے جہاں مائیکرو سافٹ ونڈوز استعمال ہورہی ہے، لائنکس اور میک کے سسٹم میں اس خرابی کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں