جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں، اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جھانوی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی طبیعت میں اب بہتری ہے اور اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں