عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کی تصاویر وائرل
ٹیکساس: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ایک ماہ کی ہوگئی جس کا جشن اُنہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ منایا۔3 جنوری کو عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اعلان اس جوڑی نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا تھا۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اس دنیا میں آ گیا ہے جس کا نام ہم نے ‘جہاں آرا سعید’ رکھا ہے، یہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے جسے ہم پیار سے ‘آرا’ کہہ کر پکاریں گے۔عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس خوشی میں اُنہوں نے کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا۔
Load/Hide Comments