قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے ملواکی پہنچ گئے

قاتلانہ حملے میں بچنے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ ری پبلکن کنونشن میں شرکت کے لئے ملواکی پہنچ گئے۔قاتلانہ حملےکا نشانہ بننے کے بعد ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں