ایلون مسک کی ٹرمپ کی الیکشن مہم کیلئے بڑی فنڈنگ
ٹیسلا کے سی ای او ایلون ملک امریکی صدر جوبائیڈن کے بڑے ناقدین تصور کیے جاتے ہیں اور اب انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی فنڈنگ کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایلون ملک وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کی دوبارہ موجودگی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تاہم مسک کی جانب سے فنڈنگ کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے اوپر اپنی دولت خرچ نہیں کریں گے تاہم اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے امریکا میں کام کرنے والے ایک گروپ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ہے جب کہ یہ گروپ 15 جولائی کو اس حوالے سے ایک فہرست جاری کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایلون مسک کی جانب سے فی الحال عوامی سطح پر کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی فنڈنگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ فنڈریزنگ میں جوبائیڈن پر سبقت حاصل کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ سے مسک سمیت دیگر ڈونرز کی مارچ کے مہینے میں ملاقات ہوئی تھی، امریکا میں 5 نومبر کو انتخابات ہوں گے جس میں ری پبلکن کی جانب سے ٹرمپ کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔