الیکشن 2024؛ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی آزاد امیدوار 73، ن لیگ 48، پی پی 36 نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد: الیکشن 2024 میں ن لیگ اور پی پی پی میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جب کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 73 جب کہ ن لیگ 48، پی پی 36، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور آئی پی پی قومی اسمبلی کی دو دو نشستوں پر کامیاب ہوگئیں۔خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک اںصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 سیٹیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔این اے 15مانسہرہ میں آزادامیدوار شہزادہ گتاسپ خان ایک لاکھ 5ہزار 249ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے80ہزار 382ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں