غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی سفاکانہ کارروائیاں جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔صیہونی افواج کے جبراً نقل مکانی پر مجبور فلسطینیوں پر حملے شروع کردیے، تل الحوا کے علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سول ڈیفنس غزہ نے تل الحوا میں اسرائیلی حملوں کی تصدیق کردی ،غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد38ہزار 345 ہوگئی،88ہزار 295 افراد زخمی ہیں۔ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی تنصیبات اور سکولوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیل کا غزہ شہر کا مکمل انخلاء کا حکم بڑے پیمانے پر مصائب کا سبب بن رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکومت نے انخلاء کے احکامات کو شہریوں کے خلاف نفسیاتی جنگ قرار دے دیا، دوحہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری ہیں، 9 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششیں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے رکاوٹ کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں