پرابھاس اور جنوبی کورین اسٹار ماڈونگ فلم ’اسپرٹ‘ میں ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی: انڈین سپر اسٹار پرابھاس اور جنوبی کورین اسٹار ماڈونگ فلم ’اسپرٹ‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نئی فلم کو سندیپ ریڈی وانگا بنارہے ہیں جس میں نین تارہ اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہوں گی۔ماڈونگ سیوک نے ’ٹرین ٹو بوسان‘ اور ’ایٹرنلز‘ سمیت کئی فلموں میں جاندار کردار نبھائے ہیں۔’کالکی 2898‘ کی کامیابی کے بعد مداح پرابھاس کو نئی فلم میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے متعلق تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
Load/Hide Comments