امریکی صدر کا نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو فون، جمہوریت اور آزادی کیلئے ملکر کام کرنے کا اعادہ
امریکی صدر جو بائیڈن نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو ٹیلیفون کر کے یوکرین تنازع پر تعاون اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی کی حمایت میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر روس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ دشمن ریاست ہی رہےگی، لیبر پارٹی کی طرف سے روس سے تعلقات میں بہتری کی کوئی خواہش نہیں دکھائی دیتی۔ادھر عہدہ سنبھالتے ہی برطانیہ کے نئے وزیراعظم نے کابینہ بنالی اور کئی اہم عہدوں پر خواتین کو تعینات کر دیا۔برٹش پاکستانی شبانہ محمود کو وزیر انصاف، ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا، ریچل برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔یوویٹ کُوپر وزیرِ داخلہ ہوں گی جبکہ اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا۔