بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
ممبئی: کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ یامی گوتم اور اُن کے شوہر لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں، کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی رواں سال مئی میں اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں یامی گوتم نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ وہ حاملہ ہیں تاہم اس جوڑے نے ابھی تک اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد، اب بہت جلد یامی گوتم اور اُن کے شوہر اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ سال 2021 میں یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی جس کا اعلان اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔