پاکستان ہمارا اتحادی ، ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں: امریکہ

نیویارک:امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہت اچھے ہیں، بعض معاملات میں دونوں اتحادیوں اور پارٹنرز کے درمیان تھوڑے بہت اختلافات ضرور ابھرتے ہیں تاہم مجموعی طور پر تعلقات کی کیفیت اطمینان بخش ہے۔یہ بات امریکا کی پرنسپل ڈیپوٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزابیتھ ہارسٹ نے پاکستانی سفارت خانے میں مینگو پارٹی میں گفتگو کے دوران کہی۔امریکا کی طرف سے پاکستان سے تعلقات کو مستحکم قرار دینے کی یقین دہانی امریکی کانگریس میں اس قرارداد کے منظور کیے جانے کے بعد آئی ہے جس میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، پاکستان نے اس حوالے سے امریکی الزامات اور تشویش کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔الزابیتھ ہارسٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ کئی شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں