عام انتخابات 2024؛ ’’99 فیصد ایسے لوگ امیدوار ہیں جنہیں میں ووٹ نہ دوں‘‘ رمیز راجا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں 99 فیصد ایسے امیدوار ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں۔مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کے حلیے 1960 جیسے ہیں جبکہ 2024 میں جی رہے ہیں، ہمارا سسٹم کھوکھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور محض دعووں تک محدود ہے جبکہ ووٹرز کو لالچ دی جاتی ہے کہ ووٹ دیں روٹی کیلئے، مکان کیلئے یا کپڑے کیلئے۔رمیز راجا نے کہا کہ الیکشن 2024 میں 99 فیصد ایسے لوگ کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ دینا گوارا نہ کروں۔
Load/Hide Comments