با نی وکی لیکس کی 14 سال بعد امریکا سے ڈیل کے تحت رہائی، آسٹریلیا میں پرتپاک استقبال

کینبرا: وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں 14 سال قانونی جنگ لڑنے کے بعد امریکا سے ڈیل کے تحت رہائی حاصل کرلی اور آسٹریلیا پہنچ گئے جہاں ان کا غیرمعمولی استقبال کیا گیا۔جولیان اسانج رہائی کے بعد نجی طیارے کے ذیعے آسٹریلیا کے کینبرا ایئرپورٹ میں اترے جہاں میڈیا اور ان کے حامی موجود تھا اور ان کی اہلیہ سٹیلا بھی ان کے استقبال کے لیے حاضر تھیں، جنہیں بانی وکی لیکس نے بوسہ دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔امریکی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں طویل عرصے تک قانون شکنجے میں جکڑے رہنے والے جولیان اسانج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے سے قبل اپنے والد سے بھی ملاقات کی۔جولیان اسانج نے رہائی کے بعد میڈیا سے بات نہیں کی اور نہ ہی کینبرا میں ہوٹل پر ہونے والی وکی لیکس کی پریس کانفرنس میں بھی موجود نہیں تھا جہاں ان کی اہلیہ سٹیلا نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کے شوہر کا اگلا قدم کیا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں