دنیا لبنان کے ایک اور غزہ بننے کی متحمل نہیں ہو سکتی : انتونیو گوتریس

نیویارک :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کو اسرائیل اور لبنان کی جنگ میں نہ بدلا جائے، غلط سمت میں کوئی بھی قدم پورے خطے کے لیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ جنگجوؤں کے مابین بڑھتے ہوئے تشدد اور جارحانہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یواین نے کہا کہ تقریباً یومیہ بنیادوں پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے، یہ غزہ میں جاری جنگ کے متوازن انداز میں سلسلہ ہے جس خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ ایسی جنگ کو شروع کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تقریباً ہر روز سرحد پر گولہ باری جاری ہے ، گوتریس کو خدشہ ہے کہ علاقائی سطح پر ایک بڑا تصادم شروع ہو جائے گا کیونکہ اسرائیل یہ کہہ چکا ہے کہ اس نے لبنان کے خلاف جارحیت کے لیے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی یہ بھی کہہ چکا ہے کہ لبنان کو دوسرا غزہ بنا دے گا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی خطرہ حقیقی طور پر وسیع ہو چکا ہے ، اس سے لازماً بچا جانا چاہیے، عجلت میں کی گئی ایک حرکت بھی ایک بہت بڑی تباہی کا آغاز بن سکتی ہے جو سرحدوں سے ماورا ہو جائے گی اور پھر ہمارے تصورات سے بھی بالاتر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں