بھارت؛ شرعی قوانین کی جگہ متنازع بل کے نفاذ پر احتجاج اور مظاہرے
نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زگشتہ روز ایک ایسا ‘سول کوڈ’ منظور کیا گیا ہے جو تمام مذاہب کے فیملی کورٹس کے قوانین کو یکساں بناتا ہے جس پر آج مسلمانوں نے ملک بھر میں شدید احتجاج اور مظاہرے کیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق اتراکھنڈ کی ریاستی اسمبلی سے منظور ہونے والا ’’سول کوڈ 2024‘‘ بھارتی آئین میں ضابطہ شادی، طلاق، دیکھ بھال، وراثت، گود لینے اور جانشینی جیسے عائلی قوانین کی مذہبی تشریح کو ختم کرتا ہے۔گزشتہ روز منظور ہونے والے اس قانون جمیعت علمائے اسلام ہند کے امیر کے علاوہ مقبول مسلم رہنما اسد الدین اویسی اور مسلم ارکان اسمبلی نے اس بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا اور احتجاج کی کال دی تھی۔جس پر آج ملک بھر میں کئی مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے کیے جس میں مودی سرکار کے اس سیاہ قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ مقررین نے بل کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔