عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزادی مارچ کیس میں بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کی جانب سے بریت کے لیے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں