تاریخی خلائی مشن اپولو 8 کے خلا نورد طیارہ حادثے میں ہلاک
واشنگٹن: 1968 میں دنیا کے پہلے مسافر بردار اسپیس کرافٹ کے 3 میں سے ایک خلانورد ولیم اینڈرس امریکا میں ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 90 سالہ ولیم اینڈرسن ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اُڑا رہے تھے۔ جو پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں قلابازں کھانے لگا اور زمیں بوس ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بالکل فلمی منظر تھا۔ طیارہ فضا میں قلابازیاں کھا رہا تھا جیسے کوئی کرتب دکھا رہا ہوں لیکن جب وہ الٹی حالت میں عمودی پرواز کرتے ہوئے زمین کے قریب آنے لگا تو حقیقت کا علم ہوا۔طیارے کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ معروف خلانورد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔خیال رہے کہ ولیم اینڈرس ایک مشاق پائلٹ تھے۔ وہ 1968 کے اُس تاریخی خلائی مشن کا حصہ تھے جسے دنیا اپالو-8 کے نام سے جانتی ہے اور جس میں ولیم اینڈرس کے ساتھ دو اور خلانورد بھی موجود تھے۔ولیم اینڈرس دنیا کے پہلے اسپیس کرافٹ اپالو 8 کے قمری ماڈیول پائلٹ تھے۔ اس مشن نے خلا سے زمین کی سب سے یادگار اور متاثر کن تصاویر بھیجی تھیں۔