امریکا سے ہارنا اَپ سیٹ نہیں، 2 برس میں چھوٹی ٹیموں سے بھی ہار چکے ہیں:احمد شہزاد

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کپتان بابراعظم سمیت پوری ٹیم پر برس پڑے۔احمد شہزاد نے کہا کہ جو باتیں کررہا ہوں اس کے بعد ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں لیکن میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں بابراعظم کی کپتانی کو 4 سے 5 سال ہوگئے ہیں کوئی ایونٹ جتواسکے ہیں؟ البتہ یہ ضرور ہوا کہ افغانستان، زمبابوے، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کی سی ڈی ٹیمز کیخلاف سیریز برابر کیں اور آج امریکا سے بھی ہار گئے۔بابر کی کپتانی میں کوئی بہتری نہیں آئی طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے عامر سے سپر اوور کروارہے ہیں، نسیم شاہ! شاہین آفریدی یا حارث رؤف سے کیوں بالنگ نہیں کروائی۔اوپنر نے کہا کہ ہیڈکوچ گیری کرسٹن کہہ رہے ہیں کہ آخری اوور ہے حارث یارکر لیتھ پر بالنگ کروا رہا ہے، مڈآف کا فیلڈر پیچھے لاؤ تو بابر ضد پر اڑے رہے وہیں اور چوکا کھا کر میچ برابر کروادیا۔ اسی میچ انکی بیٹنگ دیکھیں ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی جیسن گلسپی یا شعیب اختر بالنگ کروارہا ہے کہ کھیلنا مشکل ہوگیا ہے امریکی ٹیم کیخلاف محض 14 بولز پر 4 رنز یہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں