لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملہ، اسپتالوں میں آپریشن ملتوی
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر سائبر حملے کے بعد متعدد آپریشن ملتوی کردئیے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے اسپتالوں میں سائبر حملے کے بعد آپریشن، خون سمیت مختلف ٹیسٹس اور متعدد پروسیجرز ملتوی کر دئیے گئے۔ حملے کے بعد لندن کے اسپتالوں میں کاغذی ریکارڈ استعمال شروع کردیا گیا ہے اور مریضوں کے خون کے ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کمپیوٹر سسٹم کے بجائے کاغذ کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس پر حملے میں روسی ہیکر گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments