ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جیل میں ڈالا گیا، پریانکا گاندھی
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے انتخابی نتائج پر ریاست اتر پردیش کے پارٹی ساتھیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ یوپی کانگریس کے تمام ساتھیوں کو سلام، آپ جھکے نہیں، رکے نہیں، ساتھیوں پر تشدد کیا گیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جیل میں ڈالا گیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈر کے مارے کئی رہنما ساتھ چھوڑ گئے لیکن آپ ڈٹے رہے۔پریانکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے ہمارے آئین کو بچانے کے پختہ پیغام کو پورے ملک تک پھیلایا۔
Load/Hide Comments