بیروت: امریکی سفارتخانے کے قریب فائرنگ، شامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کے بعد ایک شامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔لبنانی فوج نے گرفتاری کی تصدیق کی جب کہ سفارتی مشن نے بتایا کہ اس کے حکام محفوظ ہیں۔فوج کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اوکر کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع سفارت خانے کو ’شام کی شہریت رکھنے والے ایک شخص کی طرف سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ’علاقے میں تعینات فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے پر جوابی فائرنگ کی جس سے شوٹر زخمی ہو گیا، زخمی کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘۔فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔امریکی سفارتخانے نے کہا کہ ’مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 34 منٹ پر ہائی سیکیورٹی مشن کے داخلی راستے کے قریب چھوٹے ہتھیار سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی‘۔ایکس پر جاری بیان میں کہا گیاکہ لبنانی فوج، سیکیورٹی فورسز اور ہمارے سفارت خانے کی سیکورٹی ٹیم کے فوری ردعمل کی بدولت ہماری ایمبیسی اور ہماری ٹیم محفوظ ہے، مزید تفتیش جاری ہے اور ہم میزبان ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں