بھارتی الیکشن : کنگنا رناوت اور شتروگن سنہا کامیاب، ہیما مالنی کو واضح برتری

نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اور شتروگن سنہا کامیاب ہوگئے جبکہ ہیما مالنی کو واضح برتری حاصل ہے۔ہیمامالنی نے اتر پردیش سے الیکشن میں حصہ لیا جبکہ شتروگن سنہا نے مغربی بنگال جبکہ کنگنا رناوت نے ارونا چل پردیش سے کامیابی سمیٹی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر شوبز ستاروں روی کشن، سریش گوپی اور کریٹی آزاد کو بھی اپنی سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔راج ببر ہریانا سے، منوج تیواری نئی دہلی سے جبکہ رچنا بینرجی، سایونی گھوش، ستابدی رائے اور دیپک ادھیکاری مغربی بنگال سے واضح برتری پر ہیں۔دوسری جانب کرشنا کمار، مکیش، دنیش لال یادیو، رادھیکا سرتھ کمار، اگنی مترا پال، لاکٹ چٹرجی، دیویندرا جھجیا، ارون گوول اورپون سنگھ کو اپنی نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں پر انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوا اور سات مراحل میں یکم جون تک تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں پولنگ ہوئی جبکہ انتخابات کے دوران 97 کروڑ سے زائد افراد نے ووٹ کاسٹ کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں