اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید، 350 زخمی

غزہ: غزہ اور رفح پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 350 سے زائد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق رفح میں گھر پر بمباری سے 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کیمپ میں گھر پر حملے میں 5 ، بوریج کیمپ پر حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔صیہونی فوج نے غزہ کے انڈونیشیا ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کو بھی تباہ کر دیا، اسرائیلی حملوں کے بعد جبالیہ اور بیت حانون کے شہروں کو ’’آفت زدہ ‘‘ قرار دے دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امداد کی ترسیل کو بھی روک دیا، 35 سو سے زائد بچوں کا بھوک سے مرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہوئے، حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 36 ہزار 479 ہوگئی، 82 ہزار 777 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں