امریکی نژاد ماڈل مس پاکستان منتخب
لاہور: امریکی نژاد پاکستانی شہری ڈاکٹر رابیل اسلم 2024 کی نئی مس پاکستان منتخب ہوگئیں جبکہ مس پاکستان گلوبل کا ٹائٹل وردہ منیب راؤ اور مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز وجیہہ کے نام رہا۔تفصیلات کے مطابق مس پاکستان مقابلوں کی تاج پوشی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی سب سے خوبصورت حسیناؤں کا اعلان کیا گیا-لڑکیوں کے مقابلوں میں مس پاکستان ورلڈ وجیہہ احسان، مس پاکستان ڈاکٹر رابیل اسلم، مس پاکستان یونیورسل کوکب محمود اور مس پاکستان گلوبل کا تاج مہوش بٹ کے حصے میں آیا۔لڑکوں کے ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان ورلڈ عثمان جنجوعہ اور مسٹر پاکستان یونیورسل علی جاوید کو میڈلز پہنائے گئے- مس پاکستان ورلڈ کی صدر سونیا احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے کروانے کا مقصد دنیا بھر میں ہاکستان کے نام کو روشن کرنا ہے۔رواں برس کی منتخب حسینائوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان کی سفیر بن کر پوری دنیا میں ملک کا مثبت امیج بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔