ٹی 20 ورلڈکپ: امریکی سفیر کی پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات، ویڈیو بیان جاری
اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی ٹوئنٹی ورلٖڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بےانتہا محبت اور جنون دیکھا ہے۔امریکی سفیر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں سے چند بولنگ اور بیٹنگ ٹپس سیکھیں۔ڈونلڈ بلوم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کےلیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھاہے، موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پرپاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی، پاکستان، امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، امید ہے میچز دلچسپ ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کپتان بابر اعظم اور ٹیم پاکستان کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔
Load/Hide Comments