ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی طلباء کے لیے بڑا اعلان
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جنگ سے متاثرہ فلسطینی طلبا کے لیے گریجویٹ اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ غزہ کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا جب تک غزہ کے بچوں کو زندہ رہنے اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے محفوظ جگہ میسر نہ ہو۔انہوں نے لکھا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے، 17 جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ کی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس اسکالر شپ کا مقصد فلسطینی طلبا کے لیے مالی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اسی دوران پیش قدمی کرتے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے جارہے ہیں۔اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں ایمبولینس پر بم مارکر ریسکیو کارروائیوں میں شریک2 اہلکاروں کو شہید کردیا جب کہ اسرائیل کے حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بیشتر افراد خیموں میں مقیم تھے۔