بنگلہ دیش: مسلح افراد نے روہنگیا استاد اور طالب علم کو قتل کر دیا

بنگلہ دیش میں مسلح افراد نے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں ایک استاد اور طالب علم کو قتل کر دیا کیونکہ انہوں نے لڑئی میں حصہ لینے کے لیے میانمار واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔سیکڑوں روہنگیا لڑکوں اور نوجوانوں کو بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں سے اٹھایا گیا ہے جہاں وہ 2017 میں میانمار کی فوج کی طرف سے ستائی ہوئی مسلم اقلیت کے تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ارکان کو ملک بدر کرنے کے بعد سے رہائش پذیر تھے۔کیمپ کے رہائشیوں، اقوام متحدہ کی رپورٹوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اب میانمار کی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے روہنگیا عسکریت پسند مہاجرین کو بھرتی کر رہے ہیں۔عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی روہنگیا کو میانمار کی ایک اور باغی قوت اور میانمار حکومت اور روہنگیا کے مشترکہ دشمن ’اراکان آرمی‘ سے لڑنے کے لیے روہنگیا کو ملک بدر کرنے والی میانمار کی فوج کے ساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ طالب علم نور ابصار اور 21 سالہ استاد نور فیصل کو بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار کے کٹوپالونگ کیمپ میں نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا۔کٹوپالونگ میں پولیس کے ایک ترجمان عارفین جیول نے کہا کہ ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ دوسرے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ جبری بھرتی کا معاملہ ہے یا نہیں۔تاہم نور فیصل کے والد نے روہنگیا سالیڈیرٹی آرگنائزیشن (آر ایس او) پر اس واقعہ کا الزام لگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں